Live Updates

پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا ، پاکستان میں سب کیلئے ایک قانون ایک نظام ہونا چاہیے ، نوازشریف نے کچھ سال پہلے صرف5ہزار کا ٹیکس دیا، ملک کا تنخواہ دار بھی5ہزار سے زائد ٹیکس دیتا ہے ، ایسا چلتا رہا تو جز یرہ ا میروں کا اور سمندر غریبوں کا ہوگا

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کراچی میں کارکنوں سے خطاب

جمعہ 30 دسمبر 2016 23:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا ، پاکستان میں سب کے لئے قانون ایک نظام ہونا چاہیے ، نوازشریف نے کچھ سال پہلے صرف5ہزار کا ٹیکس دیا، ملک کا تنخواہ دار بھی5ہازر سے زائد ٹیکس دیتا ہے ، ایسا چلتا رہا تو جزیر ہ امیروں کا اور سمندر غریبوں کا ہوگا۔

وہ جمعہ کو کراچی میں کارکنوں سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نظام عدل تحریک انصاف کا منشور ہے ، پاکستان میں سب کے لئے قانون کا ایک نظام ہونا چاہیے ، تبدیلی تب آئے گی جب ملک میں سب کے لئے ایک قانون ہوگا، مغرب میں غریبوں کو مفت انصاف فراہم کیا جاتا ہے صرف عدالتی انصاف ہی نہیں ، غریبوں کو تعلیمی انصاف بھی ملنا چاہیے ، پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں سرکاری تعلیی اداروں کا حال برا ہے ، نوازشریف نے کچھ سال پہلے صرف5ہازر روپے ٹیکس دیا، نوازشریف جیسے لوگوں سے ٹیکس لیں گے ، ملک کا تنخواہ دار بھی پانچ ہزار سے زائد ٹیکس دیتا ہے ، پیسے والے لوگوں سے ٹیکس نہیں لیا جاتا ، موبائل فون 100والے پر40روپے کا ٹیکس ایسا چلتا رہا تو جزیرہ امیروں اور سمندر غریبوں کا ہوگا۔(م ن)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات