پی سی بی کا بھارتی کرکٹ بورڈ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

بھارتی بورڈ ایم او یو کے باوجود پاکستان کے ساتھ نہیں کھیل رہا، بھارت نے نہ کھیل کر ایم او یو کی خلاف ورزی کی، ہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں بھی بھارت کے خلاف جائیں گے ،پی سی بی چیئرمین شہریار خان

جمعہ 30 دسمبر 2016 23:25

پی سی بی کا بھارتی کرکٹ بورڈ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی)کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ بھارتی بورڈ ایم او یو کے باوجود پاکستان کے ساتھ نہیں کھیل رہا۔ بھارت نے پاکستان کے ساتھ نہ کھیل کر خلاف ورزی کی۔ ہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)میں بھی بھارت کے خلاف جائیں گے۔

(جاری ہے)

شہریار خان کا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیکیورٹی سے متعلق پنجاب حکومت سے بات چل رہی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی خوشخبری سنائی کہ نیپال اور یو اے ای کی ٹیمیں بھی پاکستان آ کر کھلیں گی۔میلبورن ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی شکست پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سڈنی میں کم بیک کی بھرپور کوشش کریں گے جبکہ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کرکٹرز کی پرفارمنس ٹھیک نہیں ہے۔ سابق کرکٹرز کے جھگڑے کی خبروں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمود حامد نے باسط علی کے خلاف شکایت کی ہے، دونوں کو طلب کر لیا ہے۔