ایاز سومرو نے پاکستان بیت المال کی جانب سے 54 مستحق افراد میں امدادی چیک تقسیم کئے

جمعہ 30 دسمبر 2016 23:25

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے و سابق صوبائی وزیر محمد ایاز سومرو نے اپنی رہائشگاہ پر پاکستان بیت المال کی جانب سے 54 غریب اور مستحق افراد میں 5، 5 ہزار امدادی چیک تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد ایاز سومرو نے کہا کہ پاکستان بیت المال کی جانب سے لاڑکانہ کے غریب اور مستحق افراد کے لئے 5، 5 ہزار روپے کے 54 امدادی چیکس مجھے دیئے جو میں نے امانت سمجھ کر مستحق افراد میں تقسیم کئے ہیں جبکہ دیگر امدادی چیکس کے لئے بھی جلد اسلام آباد جاؤں گا۔ اس موقع پر خیرمحمد شیخ، عمران جتوئی، کامران اوڈانو، وقار بھٹو سمیت پیپلز پارٹی کے مرد اور خواتین رہنما و کارکنان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :