زمین کے غیر قانونی انتقال پر نائب تحصیلدار، قانون گو اور پٹوار ی ملازمت سے برطرف

جمعہ 30 دسمبر 2016 23:25

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) کمشنر راولپنڈی ڈویژن عظمت محمود نے تحصیل کلرکہار، ضلع چکوال کے ایک نائب تحصیلدار، قانون گو اور پٹوار ی کو متروکہ زمین کے غیر قانونی ا نتقال پر پیڈا ایکٹ کے تحت ملازمت سے برطرف کر دیا ۔

(جاری ہے)

کمشنر راولپنڈی نے تحصیل کلر کہار کے نائب تحصیلدار ملک زوار حسین ، حلقہ بھون کے قانون گومحمد یوسف اور پٹوار ی محمدریاست کو ذاتی سماعت کے لئے طلب کیا اور الزامات کے خلاف ٹھوس ثبوت نہ پیش کرنے پر پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت سخت کاروائی کے احکامات جاری کئے۔مذکورہ ریونیو اہلکاروں کے خلاف شہری غلام اکبر کی جانب سے ڈسٹرکٹ کلکٹر چکوال اور بورڈ آف ریونیو ، پنجاب کی اجازت کے بغیر متروکہ زمین انتقال کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :