میرا بیٹا جلد فریال کو طلاق دے دے گا: عامر خان کے والد کا دعوی

muhammad ali محمد علی جمعہ 30 دسمبر 2016 23:15

میرا بیٹا جلد فریال کو طلاق دے دے گا: عامر خان کے والد کا دعوی

لندن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30دسمبر2016ء) عامر خان کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا جلد فریال کو طلاق دے دے گا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ عامر خان کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا جلد ان کی بہو فریال کو طلاق دے دے گا۔

(جاری ہے)

فریال مخدوم اور ان کے سسرال کے درمیان چل رہے جھگڑے پر اب عامر خان کے والد نے بھی ردعمل دیا ہے۔ عامر خان کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بہو سستی شہرت کے حصول کیلئے جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہے۔ فریال کی تمام باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ان کا بیٹا عامر خان جلد اپنی اہلیہ فریال کو طلاق دے دے گا۔

متعلقہ عنوان :