روس کے فیصلے پر ٹرمپ کی طرف سے پیوٹن کی تعریف

ہفتہ 31 دسمبر 2016 11:19

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2016ء) منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادی میر پوٹن کو سراہا ہے، جنھوں نے جمعرات کو امریکی صدر براک اوباما کی جانب سے تعزیرات کے نفاذ کے جواب میں اٴْسی نوع کے اقدام سے احتراز کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ تعزیرات نومبر میں امریکی قومی انتخابات کے دوران روسی انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے کی جانے والی مداخلت پر عائد کی گئی ہیں۔امریکی نشراتی ادارے کے مطابق ٹرمپ نے ٹوئیٹ کئے گئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’’بڑی سمجھداری دکھائی گئی۔ مجھے ہمیشہ سے پتا تھا کہ روسی صدر پیوٹن بہت ہی تیز ہیں۔