باکسرعامر خان کے والد نے فریال کو جھوٹا قرار دیدیا

فریال اول نمبر کی جھوٹی ہے ، اس کو طلاق ضرور ملے گی ،والد عامر خان

ہفتہ 31 دسمبر 2016 13:45

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 دسمبر2016ء) باکسر عامر خان کے والد، بہو کے الزامات کے جواب میں میدان میں آگئے ہیں۔ انہوں نے بہو کو شیطان صفت کہہ ڈالا، عامر خان فریال کو طلاق دے کر ہی رہے گا۔ انہوں نے سال نو سے ایک دن قبل یہ بری فال بھی نکال دی ہے۔نندبھاوج کی لڑائی، سسر بہو کے جھگڑے میں بدل گئی ہے۔ فریال کے بیان کے جواب میں ان کے سسر نے کہا کہ فریال اول نمبر کی جھوٹی ہے۔

(جاری ہے)

یہی نہیں ایک بعد دوسرا پنچ دیتے ہوئے یہ بھی کہہ ڈالا کہ عامر خان، فریال کو طلاق دے کر ہی رہے گا۔گزشتہ روز باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال نے الزام لگایا تھا کہ ان کی نند تابندہ انہیں مغربی لباس پہننے پر تشدد کا نشانہ بناتی تھیں۔ تھپڑ مارتی اور بال تک نوچتی تھیں۔ نند نے یہ سب اس وقت کیا جب وہ 8ماہ کی حاملہ تھیں۔ انہوں نے تابندہ پر ساس سسر کے کان بھرنے کا بھی الزام لگایا ہے۔

متعلقہ عنوان :