یوکرائن چین کیساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دیگا

سفارتی تعلقات کے قیام کی سالگرہ کی تقریبات منائی جائینگی چین کیساتھ کام کرنے کیلئے اپنے دروازے کھول دیئے ہیں ،نائب وزیر خارجہ

ہفتہ 31 دسمبر 2016 14:02

کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 دسمبر2016ء) یوکرائن نے چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے مزید فروغ کیلئے کئی اہداف مقرر کئے ہیں ،ان میں آئندہ سال کو دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کرنا ہے ، یوکرائن کے نائب وزیر خارجہ وادم کرسٹے کو کا کہنا ہے کہ ہم نے چین کے ساتھ کام کرنے کے لئے اپنے دروازے کھول دیئے ہیں ، یوکرائن کے وزارت خارجہ یوکرائن کے صدر پیٹرو پراشن کو کے آئندہ سال دورہ چین کے دورہ کی تیاریاں کررہی ہے ، دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی سالگرہ کے موقع پر کئی پروگرام منعقد کئے جائیں گے جس سے دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے قریب آ سکیں اور تعلقات کو مزید فروغ دیا جاسکے ، یوکرائن اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات چارجنوری 1992ء کو اس وقت قائم ہوئے تھے جب یوکرائن نے روس سے آزادی حاصل کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :