Live Updates

تحریک انصاف نے سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس کو مستردکر کے عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا

پری پو ل رگنگ کے منصوبے کو ہرگز کامیاب نہیںہونے دینگے،اے پی سی بلا کر متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائیگا قائد حزب اختلاف میاں محمو دالرشید کی دیگر کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس میں ہنگامی پریس کانفرنس

ہفتہ 31 دسمبر 2016 14:36

تحریک انصاف نے سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس کو مستردکر کے عدالت میں چیلنج ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس 2016ء کو مسترد کر تے ہوئے اسے عدالت میں چیلنج کرنے اور متفقہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے ڈپٹی کمشنر آفس میں اراکین صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا ،ڈاکٹر نوشین حامد اور علی سلمان کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا ۔

میاں محمو دالرشید نے کہا کہ آئین سے متصام اور کالاقانون ہے جو راتوں رات جاری کیا گیا، ۔وائسرائے پنجاب شہباز شریف کے بنائے گئے اس قانون کوپنجاب کی 10کروڑ عوام مسترد کر تی ہے ،یہ پورے صوبے کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے ،میں صوبائی کابینہ اورشہباز شریف سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم اس آرڈیننس کے خلاف اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپورآواز اٹھائیں گے ،یہ آرڈیننس نافذ کرکے بلدیاتی نظام کا گلا گھونٹ دیا گیاہے۔

ہم (ن) لیگ کی اس پری پو ل رگنگ کے منصوبے کو ہرگز کامیاب نہیںہونے دیں گے،اس کیلئے جلد ہی تمام سیاسی جماعتوں کی اے پی سی بلاکر غوروخوض کریں گے اور مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ،اے پی سی میں بلدیاتی نظام کے نو منتخب عہدیداران کو بھی شامل کریں گے ۔میاں محمو دالرشید نے کہا کمشنری نظام کانفاذ بلدیاتی اداروں کو بے اختیار اور بے توقیر کرنے کے مترادف ہے اور اس سے اداروں کی حیثیت صرف نمائشی ہو کر رہ گئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات