لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سوزوکی وٹارا پولو کپ 2016-17ء کا فائنل آج نئے سال کے پہلے اتوار کو کھیلا جائیگا

ہفتہ 31 دسمبر 2016 14:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2016ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سوزوکی وٹارا پولو کپ 2016-17ء کا فائنل آج نئے سال کے پہلے اتوار کو زیڈ ٹی بی ایل اور پیبل بریکرز کی ٹیموں کے جبکہ سب سڈری فائنل ماسٹر پینٹس اور مومن گی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر کے مطابق فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیمیں انتہائی مضبوط اور بہترین فارم میں ہیں اس لیے زندہ دلان لاہور کو ایک بہترین میچ دیکھنے کو ملے گا۔

پول میچز میں دونوں ٹیموں نے اپنے میچز جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ عرفان علی حیدر نے پاک سوزوکی موٹرز کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ٹورنامنٹ کو سپانسر کیا۔فائنل کے مہمان خصوصی سید وجاہت علی سٹاف جنرل مینجر مارکیٹنگ ریجنل ہیڈ لاہور ہوں گے۔

(جاری ہے)

زیڈ ٹی بی ایل کی ٹیم میں عمران اختر، ممتاز عباس نیازی، تیمور مواز خان اور ثاقب خان خاکوانی، پیبل بریکرز کی ٹیم میں کیپٹن شوکت علی ملک، محسن عطا خان کھوسہ، میجر عمر منہاس اور احمد علی ٹوانہ شامل ہیں جبکہ سب سڈری فائنل کھیلنے والی ماسٹر پینٹس /نیوایج کی ٹیم میں فاروق امین صوفی، المان جلیل اعظم، عدنان جلیل اعظم اور حسام علی حیدر جبکہ مومن گھی کی ٹیم میں احمد زبیر بٹ، عمر اسجد ملہی، بلال حئی اور ارسلان نجیب شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :