دہشت گردی اور حادثات :2016 بدترین سال قرار

دنیا بھر میں 813 افراد جاں بحق اور 316 زخمی ہوئے، ایمنسٹی ا نٹرنیشنل ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے 9 فوجیوں سمیت50 افراد جاں بحق ،مقبوضہ وادی میں170 افراد جاں بحق ہوئے کولمبیا میں 2 جہاز کریش ہونے سے 22 برازیلین کھلاڑیوں سمیت 117 افراد لقمہ اجل بن گئے چترال سے راولپنڈی جاتے ہوئے طیارہ حادثے کا شکار ہوا جس میں معروف نعت خواں جنید جمشید سمیت 48افراد جاں بحق ہوگئے،رپورٹ

ہفتہ 31 دسمبر 2016 16:03

نیو یارک /مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 دسمبر2016ء) 2016انسانی حقوق کی پامالی کا بدترین سال ثابت ہوا جہاں دنیا بھر میں 813افراد دہشتگردی کا شکار ہوئے وہا ں316افراد زخمی بھی شامل ہیں بھارت نے آزادکشمیر کی لائن آف کنٹرول پر بھارت نی300مرتبہ خلاف ورزی کرکے 9فوجیوں سمیت 50افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 130افراد زخمی مقبوضہ وادی میں پانچ ماہ میں 170افرا د جاں بحق ، 20ہزار زخمی ، ساڑھے 14ہزار پیلٹ گن سے زخمی کئے بھارت نے آزادکشمیر کے علاقے میں مسافر وین اور دو مرتبہ سکول وین پر فائرنگ کرکے 16افراد کو شہید کردیا جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق 2016کا سال دہشتگردی کی بدترین سطح پر تھا ،15مارچ کوڈی روڈ مسجد حملہ میں 3افراد جاں بحق ، لاہور کے دو کرسچن گرجا گھروں پر حملہ کے نتیجہ میں 14افراد ہلاک جبکہ دوسرے واقعہ میں 70زخمی ، مئی 2016بلاچستان تربت میں 3اکثریت پسندوں کی جانب سے 20مزدوروں کو قتل کردیا 29زخمی ہوئے جبکہ متحدہ بلوچ کی تنظیم نے بس میں سوار 35افراد کو اغواء کرکے فائرنگ کے نتیجہ میں 23جاں بحق ہوگئے جبکہ 8زخمی ،29مئی کو رکشے میں سوار خودکش دھماکے کے نتیجہ میں 1پولیس اہلکار جاں بحق 5زخمی ،اکتوبر میںشمالی وزیر استان ایک خودکش بم حملہ میں 19افراد جاں بحق 22زخمی ، ،23اکتوبر خود کش بمبا رنے جیکب آباد میں اپنے آپ کو اڑاد یا 22افراد جاں بحق جبکہ متحدہ زخمی ،13زخمی مذہبی جلو س کے دوران بم دھماکہ میں 40افراد زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق کرم ایجنسی کپڑے کی دوکان پر بم دھماکے میں 23افراد جاں بحق 30زخمی ، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی مردان میں دھماکے سے 25افراد جاں بحق 50سول زخمی جبکہ شمالی علاقہ جات میں زلزلہ کی شدت سے 260افراد کی اموات واقع ہوئی جس میں متحدہ زخمیوں کی اطلا ع موصول ہوئی ، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق30نومبر 2016کو کولمبیا ء کا ایک جہاز کریش ہوا جس میں 71افراد ہلاک 6زخمی ، 28نومبر 2016برازیل سے کولمبیاء جاتے ہوئے دوسرا جہاز کریش ہونے سے 22برازیلن کھلاڑی 23کوچ ،2مہمان خصوصی اور 21صحافی جو اس جہاز پر سوار تھے ہلاک ہوگئے جبکہ دوسرا ہوویرا انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے برازیل چولسی میرا جاتے ہوئی48افراد جاں بحق ہوئے ،7دسمبر 2016ء چترال سے راولپنڈی جاتے ہوئے Pk661سوار 48افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسری جانب بھارت نے تین ماہ کے دوران آزادکشمیر کے لائن آف کنٹرول پر 300مرتبہ خلاف ورزی کرکے تعلیمی او ر سول آبادی کو نشانہ بنایا ہے جس میں 9فوجیوں سمیت 50افراد جاں بحق ہوئے اور130زخمی بھارتی افواج نے آزادکشمیر کے نواحی علاقہ وادی نیلم میں مسافر وین کو نشانہ بنا کر 9مسافروں کو موت کی گھاٹ اتار دیا جبکہ دوسری جانب کھوئی رٹہ ،نکیال سکول وین پر 2مرتبہ گولہ باری کرکے 6طلباء کو شہید کردیا جبکہ انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی بھارت نے مقبوضہ وادی میں گزشتہ 5ماہ کے دوران 170افراد شہید خواتین کی عصمت دری ، لوٹ مار اور 20ہزار سے زائد افراد کو زخمی کیا جبکہ ساڑھے 14ہزار سے زائد افرا د پیلٹ گن سے معذور ہوئے جو انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے ۔