ْشریف فیملی کی کر پشن کی وجہ سے پوری دنیا میںپاکستان کی بدنامی ہو ئی ‘ اعجاز احمد چوہدری

�ا سال شریف برادران کی ناکام پالیسیوں اور ان کی کر پشن کی وجہ سے پاکستان کے لیے بہت بھاری سال تھا

ہفتہ 31 دسمبر 2016 16:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ 2016کا سال شریف برادران کی ناکام پالیسیوں اور ان کی کر پشن کی وجہ سے پاکستان کے لیے بہت بھاری سال تھا،شریف فیملی کی کر پشن کی وجہ سے پوری دنیا میںپاکستان کی بدنامی ہو ئی ۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب کو کرائم سٹیٹ بنا دیا ہے، صوبہ پنجاب میںبڑھتی ہوئی وارداتوں نے صوبائی حکومت کی نام نہاد گڈگورننس کا پو ل کھول دیا ہے ، پنجاب حکومت اور پولیس صوبے میں بڑھتی ہوئی اغواء کی وارداتیں ، چوری اور ڈاکے سمیت دیگر جرائم پر قابوپانے میںبے بس نظر آرہی ہے جو کہ حکومت پنجاب اور انتظامہ کی ناکامی اور نااہلی کا کھلا ثبوت ہے ،تھانہ کلچر بدلنے کا نعرہ لگا نے والوں نے کبھی حقائق کا سامنا نہیں کیا، شہبازشریف نے پولیس کو عوام کے تحفظ کی بجائے اپنا غلام بنا رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ صوبے بھر میںجرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے،صوبے میں حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے جبکہ حکومتی ٹولہ سب ا چھے کا راگ الاپنے میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہرروز شہباز شریف اور ان کی حواریوں کی کرپشن کی داستانیں سامنے آرہی ہیں،سستی روٹی ، آشیانہ سکیم ،قرضہ سکیم ، نندی پور، پیلی ٹیکسی، میٹرو بس اور، اورنج ٹرین کے بعد اب لیپ ٹاپ سکیم میں بڑی پیمانے کی کرپشن کا ثابت ہو نا نام نہاد خادم اعٰلی کے منہ پر طمانچہ ہے ، پنجاب میں ہر طرف لوٹ ما ر کا بازار گرم ہے جس محکمے میں بھی فنڈز کی تحقیا ت کی جا تی ہیںاُس میں ہی کرپشن ثابت ہو رہی ہے ،نام نہاد منصوبوں کی آڑ میں اربوں روپے کی کر پشن کی جا رہی ہے ،چور لیگ نے عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ پا نی کی طرح بہا رہے ہیںجب کے دوسری طرف عوام کا خون چوسا جا رہا ہے، چور حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ملک وقوم قرضوں کے بوجھ تلے دھنس چکا ہے جس کی سزا غریب عوام کو مل رہی ہے۔