تحر یک انصاف نے نئے کمشنری نظام کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے بدھ کو اے پی سی طلب کر لی

وزیر اعلی اور کابینہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ‘سول آرڈیننس 2016 کو عدالت میں بھی چیلنج کر نے اور اسمبلی کے اندر اور باہر بھر پور احتجاج کا اعلان‘(ق) لیگ اور تحر یک انصاف کے اراکین اسمبلی نے ڈی سی او آفس کے باہر سول آرڈیننس کی کاپیاں بھی پھاڑدیں ڈپٹی کمشنر کے زریعے آئندہ انتخابات میں پری پول دھاندلی کیلئے منصوبہ بنایا جارہا ہے‘میاں محمودالرشید ‘عامر سلطان چیمہ اور دیگر کی پر یس کا نفرنس

ہفتہ 31 دسمبر 2016 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 دسمبر2016ء) اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے نئے کمشنری نظام کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے بدھ کے روز اے پی سی طلب کر لی‘ وزیر اعلی شہبازشر یف اور کابینہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ‘سول آرڈیننس 2016 کو عدالت میں بھی چیلنج کر نے اور اسمبلی کے اندر اور باہر بھر پور احتجاج کا اعلان‘(ق) لیگ اور تحر یک انصاف کے اراکین اسمبلی نے ڈی سی او آفس کے باہر سول آرڈیننس کی کاپیاں بھی پھاڑدیں ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری ڈی سی آفس میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے دیگر اراکین اسمبلی محمد عامر سلطان،نوشین حامد معراج اور سعدیہ سہیل کے ہمراہ سول آرڈیننس دوہزار سولہ کیخلاف پریس کانفرنس کی، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ تحریک انصاف سول آرڈیننس دوہزار سولہ کو مسترد کرتی ہے حکومت نے عجلت میں یہ قانون منظور کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وائے سرائے پنجاب شہباز شریف پنجاب میں دوسو سال پرانے نظام کو دوبارہ لارہے اب اٹھارہ سو اکسٹھ کے انگریز دور کے بعد یہ عوام کو مغلیہ دور میں لے جائیںگے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے سول آرڈیننس کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس بدھ کے روز طلب کرلیا ہے جس میں تمام جماعتوں کیساتھ ملکر آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا‘ تحریک انصاف سول آرڈیننس کو عدالت میں بھی چیلنج کرے گی، ڈپٹی کمشنر کے زریعے آئندہ انتخابات میں پری پول دھاندلی کیلئے منصوبہ بنایا جارہا ہے اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ وائے سرائے پنجاب شہباز شریف ڈی سیز کے زریعے پنجاب میں اپنی گرفت مضبوط کرنا چاہتے اور اداروں کو آپس میں لڑا رہے ہیں‘ہم اسمبلی کے اندر اورباہر بھرپور احتجاج کریں گے، یہ کالا قانون پلک جھپکتے پاس کرلیا گیا ہم اسے تسلیم نہیں کرتے‘بلدیاتی نمائندوں کا اختیار نہیں دیا،ڈی سی کے پاس اختیارات ہیں‘ محمودالرشید نے پریس کانفرنس کے دوران سول آرڈیننس دوہزار کی کاپیاں بھی پھاڑیں۔

متعلقہ عنوان :