چکن گنیا ، ڈینگی و دیگر حشرات کے خاتمے کیلئے اسپرے کے تسلسل کو یقینی بنایا جائے، عبدالخالق مروت

ہفتہ 31 دسمبر 2016 17:15

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2016ء) وائس چیئرمین عبد الخالق مروت نے کہا ہے کہ عوام کو بیماریوں سے پاک ، صحت مندانہ ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی، جراثیم کش ادویات اسپرے مہم کا مرحلہ وار آپریشن مچھر، مکھیوں، ڈینگی و دیگر حشرات ، کیڑے مکوڑوں کے خاتمے او افزائش کی روک تھام میں اہم کردار ہے، موسم سرما کے دوران اسپرے مہم کی اشد ضرورت ہوتی ہے اس لئے بلدیہ ملیر کی تمام تیرہ یوسیز میں اسپرے مہم کو یقینی بنایا جائے۔

ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی وائس چیئرمین معراج محمد خان کے ہمراہ چکن گنیا،ڈینگی و دیگر حشرات کے خاتمے کیلے فوگن مشین میں جراثیم کش ادویات ڈال کر اسپرے مہم کا آغاز کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر سولیڈ ویسٹ واثق ظفر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ تمام یوسیز کی ہر گلی میں اسپرے کیا جائے ، تمام یوسیزکے بلدیاتی نمائندے اپنی یوسیز کی ہر گلی میں اسپرے کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

چیئرمین بلدیہ ملیر نے اپنی نگرانی میں اسپرے کی 50 گاڑیوں کو روانہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی و دیگر جراثیم کی افزائش اور پیدائش کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے پیشگی حفاظتی اقدامات کے تحت جراثیم کش ادویات کا اسپرے انتہائی اہم ضرورت ہے۔ وائس چیئرمین بلدیہ ملیر نے موقع پر موجود محکمہ سولڈ ویسٹ کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسپرے مہم میں حصہ لینے والی 50 گاڑیوں کو تمام یوسیز میں برابر تقسیم کیا جائے، ملیر کی تمام یونین کونسلوں میں واقع تمام کچرا کنڈیوں کے اطراف، مساجد و امام بارگاہوں ، مدرسوں ، سرکاری عمارات ، برساتی نالوں، اسکولوں، کالجوں ، ہسپتالوں ، مارکٹوں، پارکوں ، کھیل کے میدانوں ، نشیبی علاقوں اور دیگر مقامات پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جائے، تمام یوسیز کے منتخب نمائندے سے کو آرڈنیشن کرتے ہوئے تمام گلیوں میں اسپرے کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :