جماعت اسلامی نے اپوزیشن اتحاد کے لئے دو نکاتی فارمولہ دیدیا

عمران خان اپوزیشن کو اکٹھا کرنے کا موقع کھو چکے ہیں‘ اپوزیشن پاناما لیکس اور انتخابی اصلاحات پر اکٹھے حکمت عملی مرتب کرے تو اتحاد بنایا جاسکتا ہے،جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا ورکرز کی تربیتی نشست سے خطاب

ہفتہ 31 دسمبر 2016 19:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی نے اپوزیشن اتحاد کے لئے دو نکاتی فارمولہ دے دیا‘ جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اپوزیشن پاناما لیکس اور انتخابی اصلاحات پر اکٹھے حکمت عملی مرتب کرے تو اتحاد بنایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

منصورہ میں ورکرز کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاناما کیس پر اگروزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو کلین چٹ مل گئی تو جمہوری نظام کو نقصان پہنچے گاجبکہ نئے چیف جسٹس کے لئے چیلنج ہے کہ وہ پاناما کیس پر دو ٹوک فیصلہ کسی دبا میں آئے بغیر کرے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپوزیشن کو اکٹھا کرنے کا موقع کھو چکے ہیں‘اگر اپوزیشن متحد ہوکر پاناما لیکس پر عوامی دبا بڑھانے ا ور انتخابی اصلاحات پر متفق ہو تو معاملات کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو سی پیک پر شک کو دور کرنا ہوگا جبکہ اس منصوبے کو کسی ایک جماعت کی سیاست کا لانچنگ پیڈ نہیں بننا چاہیے۔ ملک کو سیکولر بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی‘ دینی جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔