Live Updates

وزیر مملکت اطلات کو "کرپشن" اور "کرپٹ عناصر" پر بات کرنے سے پہلے وزیر اعظم سے این او سی لینا چاہیے ، ان کا بیان انکی نوکری کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ،پانامہ لیکس کے بعد کرپشن اور لوٹ مار کرنے والوں میں نواز شریف سرفہرست آچکے ہیں

ترجمان تحریک انصاف کا مریم اورنگزیب کے بیان پر تحریک انصاف کا جواب

ہفتہ 31 دسمبر 2016 19:28

وزیر مملکت اطلات کو "کرپشن" اور "کرپٹ عناصر" پر بات کرنے سے پہلے وزیر ..
سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 دسمبر2016ء) ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ وزیر مملکت برائے اطلات کو "کرپشن" اور "کرپٹ عناصر" پر بات کرنے سے پہلے وزیر اعظم سے این او سی لینا چاہیے ،مریم اورنگزیب کا بیان انکی نوکری کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ،پانامہ لیکس کے بعد کرپشن اور لوٹ مار کرنے والوں میں نواز شریف سرفہرست آچکے ہیں ،لگتا ہے مریم بی بی نے بیان دینے سے قبل وزیر اعظم کو اعتماد میں نہیں لیا۔

ہفتہ کو وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کے بیان پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ مریم اورنگزیب کو "کرپشن" اور "کرپٹ عناصر" پر بات کرنے سے پہلے وزیر اعظم سے این او سی لینا چاہئیے،مریم اورنگزیب کی حسِ لطافت کی بھی داد دینا پڑے گی۔

(جاری ہے)

اس سے بڑا کیا مذاق ہو سکتا ہے کہ "نواز شریف کرپٹ عناصر سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔یہ سن کر کہ "نواز شریف احتساب کو مثر بنانا چاہتے ہیں" قوم کی ہنسی چھوٹ گئی۔

پچھلے آٹھ ماہ وزیر اعظم نے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا:وزیر اعظم احتساب سے بچنے کیلئے اپنے مرحوم والد تک کو بیچ میں گھسیٹ لائیوزیر اعظم نے جواب دینے کی بجائے اپنے مرحوم والد پر ہی منی لانڈرنگ کا الزام لگا دیا: مریم بی بی شاید بھول گئیں کہ کٹہرے میں عمران خان نہیں نواز شریف کھڑے ہیں۔احتساب کو انتشار کہنے سے نواز شریف کی جان چھوٹنا ہوتی تو کب کی چھوٹ جاتی ۔نواز شریف کا احتساب ہوگا تو ہی حقیقت میں "لوٹ مار" اور "انتشار" کا خاتمہ ہوگا(ع ع)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات