سوزوکی وٹارا پولو کپ کا فائنل (کل) زیڈ ٹی بی ایل اور پیبل بریکرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا

سب سڈری فائنل میں ماسٹر پینٹس اور مومن گی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

ہفتہ 31 دسمبر 2016 19:38

سوزوکی وٹارا پولو کپ کا فائنل (کل) زیڈ ٹی بی ایل اور پیبل بریکرز کی ٹیموں ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2016ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سوزوکی وٹارا پولو کپ 2016-17ء کا فائنل (کل) نئے سال کی پہلی اتوار کو زیڈ ٹی بی ایل اور پیبل بریکرز کی ٹیموں کے جبکہ سب سڈری فائنل ماسٹر پینٹس اور مومن گی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر کے مطابق فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیمیں انتہائی مضبوط اور بہترین فارم میں ہیں اس لیے زندہ دلان لاہور کو ایک بہترین میچ دیکھنے کو ملے گا۔

پول میچز میں دونوں ٹیموں نے اپنے میچز جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ عرفان علی حیدر نے پاک سوزوکی موٹرز کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ٹورنامنٹ کو سپانسر کیا۔فائنل کے مہمان خصوصی سید وجاہت علی سٹاف جنرل مینجر مارکیٹنگ ریجنل ہیڈ لاہور ہوں گے۔

(جاری ہے)

زیڈ ٹی بی ایل کی ٹیم میں عمران اختر، ممتاز عباس نیازی، تیمور مواز خان اور ثاقب خان خاکوانی، پیبل بریکرز کی ٹیم میں کیپٹن شوکت علی ملک، محسن عطا خان کھوسہ، میجر عمر منہاس اور احمد علی ٹوانہ شامل ہیں جبکہ سب سڈری فائنل کھیلنے والی ماسٹر پینٹس /نیوایج کی ٹیم میں فاروق امین صوفی، المان جلیل اعظم، عدنان جلیل اعظم اور حسام علی حیدر جبکہ مومن گھی کی ٹیم میں احمد زبیر بٹ، عمر اسجد ملہی، بلال حئی اور ارسلان نجیب شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :