جنوبی وزیرستان کے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی واپسی کا حتمی مرحلہ بہت جلد مکمل ہوجائے گا، محمد شعیب خان

ہفتہ 31 دسمبر 2016 19:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2016ء) جنوبی وزیرستان کے اسسٹنٹ پولیٹیکل آفیسر محمد شعیب خان نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی واپسی کا حتمی مرحلہ بہت جلد مکمل ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز کو اپنے گھروں میں واپسی کیلئے امداد فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ڈی پیز کے خاندانوں کو راشن اور 25 ہزار روپے فی خاندان دے رہی ہے حکومت مکمل تباہ ہونے والے گھروں کے مالکان کو چا لاکھ روپے جبکہ جزوی طور پر تباہ ہونے والے گھروں کیلئے ایک لاکھ 40ہزار روپے معاوضہ ادا کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :