سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر عطا چوہدری کی ملاقات

ہفتہ 31 دسمبر 2016 22:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 دسمبر2016ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر عطا چوہدری نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس وائے بلاک میں واقع سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی سے ان کی رہائش گاہ پر ان کے دوست ڈاکٹر عطا چوہدری نے ملاقات کی۔ اس موقع پر یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں یوسف رضا گیلانی نے ڈاکٹر عطا کیساتھ امریکہ میں گزارے لمحات کی یاد تازہ کرنے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ (ایم سلیمان)

متعلقہ عنوان :