عوام امتِ رسول ؐ مارچ میں جوق در جوق شر کت کر کے اتحاد ِ امت ہو نے کا ثبوت دیں،سید منور حسن

شاما ور برما کے مظلومین کی حمایت ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ،مارچ حکمرانوں کو جھنجوڑنے کا باعث ہو گا ، سابق امیر جماعت اسلامی

ہفتہ 31 دسمبر 2016 22:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ شام اور بر ما سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کی حمایت کر نا اور مظلومین کے حق میں آواز بلند کر نا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ۔اتحادِ امت کے لیے کوششیں اور جدو جہد کر نا وقت کا تقاضا ہے ۔امتِ مسلمہ کے عوام نے ہمیشہ اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے لیکن بد قسمتی سے حکمرانوں نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی ہے ۔

جماعت اسلامی کے تحت ’’ امتِ رسول ؐ مارچ ‘‘ موجودہ حالات میں مظلومین کی حمایت اور اتحاد ِ امت کا بھر پور مظہر ہو گا اور حکمرانوں کے اندر پائی جانے والی خاموشی اور بے حسی کو ختم کر نے اور انہیں جگانے اور جھنجوڑنے کا باعث ہو گا ۔شام اور برما کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے وحشیانہ مظالم کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

سید منور حسن نے پُر زور اپیل کی ہے کہ وہ اتوار یکم جنوری کو شاہراہ قائدین پر ہونے والے عظیم الشان ’’امتِ رسول ؐ مارچ ‘‘ میں جوق درجوق شر کت کریں اور امتِ رسول ؐ کے جسدِ واحد ہو نے کا ثبوت دیں ۔

سید منور حسن نے کہا کہ کراچی منی پاکستان اور عالمِ اسلام کا ایک ایم جز اور حصہ ہے ۔کراچی کے عوام نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ ان کے دل پوری امت کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور وہ آج ایک بار پھر ثابت کریں گے کہ وہ شام اور برما کے مسلمانوں کے ساتھ ہیں۔