ایس ای سی پی نے اًیسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کوبڑے شہروں سے باہر رسائی بڑھانے کیلئے مارکیٹنگ اور فروخت کے اخراجات وصول کرنے کی اجازت دیدی
ہفتہ 31 دسمبر 2016 22:54
(جاری ہے)
جو اًیسٹ مینجمنٹ کمپنیاںکراچی، لاہور اور اسلام آباد/راولپنڈی کے علاوہ دوسرے شہروں میں نئی شاخیں کھولیں گی انہیں یکم جنوری 2017ء سے ابتدائی طورپر تین سال کیلئے مارکیٹنگ، فروخت اور ڈسٹری بیوشن اخراجات وصول کرنے کی اجازت ہوگی۔
یہ اخراجات فنڈ کے خالص اثاثے کے صفر اعشاریہ چار فی صد (0.4) سے زیادہ نہیں ہو ں گے اور صرف اوپن اینڈ ایکویٹی، ایسٹ ایلوکیشن اور انڈیکس فنڈز پر لاگوہوں گے۔ اس طرح کے اخراجات وصول کرنے کیلئے اًیسٹ مینجمنٹ کمپنیاں یس ای سی پی کی منظوری کے لئے ایک سالانہ منصوبہ اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رضامندی سے بنائیں گی۔ متعلقہ بورڈ آف ڈائریکٹرز مذکورہ بالا اخراجات کے صحیح اطلاق اور استعمال کو یقینی بنائیں گے۔یہ اخراجات کمپنی کو ہر سہ ماہی کے اختتام پر ٹرسٹی کی طرف سے دستاویزی ثبوت اور ان کے صحیح استعمال کا یقین ہونے پرکمپنی کو واپس مل جائیں گے۔ ایس ای سی پی اس بات پر پختہ یقین رکھتی ہے کہ میوچل فنڈ انڈسٹری اور کیپٹل مارکیٹ کی طویل مدتی ترقی میوچل فنڈسیکٹرمیں چھوٹے سرمایہ کاروں کی شرکت میں اضافے کے ساتھ منسلک ہے۔ اس لئے اًیسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی رسائی زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاروں تک بڑھانا انتہائی ضروری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.