Live Updates

ملک میں قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتے ہیں ، یہ سب کیلئے یکساں ہونا چاہیے ، میرے خلاف بھجوائے گئے ریفرنسزمیں کوئی اور قانون جبکہ شریفوں کیلئے دوسرے قانون کا سہارا لیاجارہا ہے، میں نے کمیشن بنانے کیلئے درخواست دی تو میرے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کیاگیا ، اب وہی عدلیہ کمیشن بنانے کی تجویز دے رہی ہے، امید ہے نئے چیف جسٹس پانامہ لیکس میں قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے انصاف سے کام لیں گے عمران خان کا زرداری کی قیادت میں گرینڈ الائنس بنانے پر متفق ہونا جمہوریت کیلئے نیک شگون ہے اور موجودہ وقت میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو متحدہونا پڑے گا

سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 31 دسمبر 2016 23:00

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 دسمبر2016ء) سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہم ملک میں قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتے ہیں لیکن یہ قانون سب کیلئے یکساں ہونا چاہیے کیونکہ میرے خلاف بجھوائے گئے ریفرنسزمیں کوئی اور قانون جبکہ شریفوں کیلئے دوسرے قانون کا سہارا لیاجارہا ہے میں نے کمیشن بنانے کیلئے درخواست دی تو میرے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کیاگیا لیکن اب وہی عدلیہ کمیشن بنانے کی تجویز دے رہی ہے نئے چیف جسٹس کی میڈیا سے گفتگو سے امید کی جاتی ہے کہ وہ پانامہ لیکس میں قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے انصاف سے کام لیں گے عمران خان کا زرداری کی قیادت میں گرینڈ الائنس بنانے پر متفق ہونا جمہوریت کیلئے نیک شگون ہے اور موجودہ وقت میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو متحدہونا پڑے گا خیبرپختونخوا بھر میں بہت جلد پیپلزپارٹی کی تنظیم نو کامرحلہ مکمل کردیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو میاں جمیل شاہ کاکاخیل کی نواسی اور پاکستان پیپلزپارٹی ضلع نوشہرہ کے صدر میاں یحیٰی شاہ کاکاخیل کی صاحبزادی اور میاں رحیم شاہ کاکاخیل کی بھتیجی اور میاں فیروز جمال کاکاخیل کی بھانجی کی شادی کی رخصتی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔ تقریب میں قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمدخان شیرپاؤ سینئر صوبائی وزیر سکندر حیات شیرپاؤ پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر ہمایون خان، سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب، ظاہر شاہ طورو، سابق آئی جی پی اکبر ہوتی، سابق آئی جی پی سعیدخان، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمدخان ہوتی، سابق وفاقی وزیر مسعود خٹک، سابق ایم این اے طارق خٹک، ایم پی اے قربان خان، سابق صوبائی وزیر اقبال حسین خٹک، سابق ٹاؤن ناظم امجد اعظم عرف قائداعظم، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما شاہد خان خٹک، سابق ضلعی چیئرمین اسحاق خٹک، سابق ایم پی اے تماش خان، سابق ایم این اے نورعالم خان، سماجی کارکن عثمان آف بدرشی، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ سکندر ذیشان سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کے قائدین، ججز، وکلاء، اعلیٰ سرکاری سول وفوجی حکام، ناظمین کونسلرز اور معززین علاقہ موجود تھے پراجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سی پیک کا اہم منصوبہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کارنامہ ہے جن کے دور حکومت میں چین کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ ہوا جس کے ثمرات آج پاکستان کو مل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پاکستان کے غریب عوام کی بہتری کیلئے جدوجہد کی اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کے اہم منصوبوں پر پیپلزپارٹی نے کام شروع کیا جس سے پاکستان سے گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل ہوسکے گا انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت سے قوم مایوس ہوچکی ہے اور آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی دوبارہ بھرپور اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات