ایس ای سی پی عوام کی میوچل فنڈز تک رسائی بڑھانے کے لئے ایس ای سی پی کے اقدامات

ہفتہ 31 دسمبر 2016 23:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 دسمبر2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اًیسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کوبڑے شہروں سے باہر اپنی رسائی بڑھانے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مارکیٹنگ اور فروخت کے اخراجات وصول کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس کا مقصد میوچل فنڈز کی عوام تک رسائی بڑھانا ہے۔ ایس ای سی پی کا یہ فیصلہ میوچل فنڈ ز انڈسٹری کے طویل عرصے چلے آنے والے سے مطالبہ پر مبنی ہے اور بنیادی مقصد اًیسٹ مینجمنٹ کو چھوٹے شہروں میں نئی شاخیں کھولنے اور نئی شاخوں میں متعین سیلز ٹیموں کو تنخواہوں اور کمیشن کی ادائیگی میں مدد کرنا ہے۔

ان اخراجات کو ڈسٹری بیوٹرز کو کمیشن کی ادئیگی اور میوچل فنڈز کی تشہیر کے لئے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

جو اًیسٹ مینجمنٹ کمپنیاںکراچی، لاہور اور اسلام آباد/راولپنڈی کے علاوہ دوسرے شہروں میں نئی شاخیں کھولیں گی انہیں یکم جنوری 2017 سے ابتدائی طورپر تین سال کے لئے مارکیٹنگ، فروخت اور ڈسٹری بیوشن اخراجات وصول کرنے کی اجازت ہوگی۔

یہ اخراجات فنڈ کے خالص اثاثے کے صفر اعشاریہ چار فی صد (0.4) سے زیادہ نہیں ہو ں گے اور صرف اوپن اینڈ ایکویٹی، ایسٹ ایلوکیشن اور انڈیکس فنڈز پر لاگوہوں گے۔ اس طرح کے اخراجات وصول کرنے کے لئے اًیسٹ مینجمنٹ کمپنیاں یس ای سی پی کی منظوری کے لئے ایک سالانہ منصوبہ اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رضامندی سے بنائیں گی۔ متعلقہ بورڈ آف ڈائریکٹرز مذکورہ بالا اخراجات کے صحیح اطلاق اور استعمال کو یقینی بنائیں گے۔

یہ اخراجات کمپنی کو ہر سہ ماہی کے اختتام پر ٹرسٹی کی طرف سے دستاویزی ثبوت اور ان کے صحیح استعمال کا یقین ہونے پرکمپنی کو واپس مل جائیں گے۔ ایس ای سی پی اس بات پر پختہ یقین رکھتی ہے کہ میوچل فنڈ انڈسٹری اور کیپٹل مارکیٹ کی طویل مدتی ترقی میوچل فنڈسیکٹرمیں چھوٹے سرمایہ کاروں کی شرکت میں اضافے کے ساتھ منسلک ہے۔ اس لئے اًیسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی رسائی زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاروں تک بڑھانا انتہائی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :