کوئٹہ،مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سے جماعت اسلامی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر کی قیادت میں وفد کی ملاقات

ہفتہ 31 دسمبر 2016 22:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر کی قیادت میں وفد نے لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سے ملاقات کی وفدمیں نظام الدین کاکڑ، بازمحمد،محمد رحیم شامل تھے اس موقع پروفد نے لیاقت بلوچ کو بتایا کہ بلوچستان کو سی پیک میں نظر اندازکرنا اور وفاق کا بلوچستان میں نوجوانوں کو روزگاری، تعلیم ودیگر سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی زیادتی ہے بلوچستان ترقی کریگا تو پاکستان بھی ترقی کرکے خوشحال بن سکتاہے ۔

بلوچستان کے عوام کو قیام پاکستان سے وسائل وترقی کے سفر سے محروم رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے بلوچستان کے عوام میں ردعمل پایاجاتا ہے اور اس ردعمل کو کچھ لوگ غلط طریقے سے ملک دشمنی کی طرف لے جارہے ہیں حکومت کو بلوچستان کے عوام کو قومی ترقی وقومی دہارے میں شامل کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

بلوچستان حکومت میں سردارنواب اور قوم پرستوں کی کارکردگی بھی درست نہیں وفاق سے حق لیکر خود کھالینا اور عوام کو صرف لولی پاپ سے ٹرخانازیادتی ہے ۔

لوگ بلخصوص نوجوان جماعت اسلامی کا ساتھ دیں گے تومسائل حل ہوں گے۔ اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ سی پیک کیخلاف ملک دشمنوں کی سازشیں کامیاب نہیں ہونگی انشاء اللہ گوادر کی ترقی سے بلوچستان کو ترقی ملے گی بلوچستان کی سیاسی قوتوں کو بھی کرپشن کا راستہ روک عوام کو ان کا بنیادی حق دینا چاہیے۔ بلوچستان پاکستان کا آدھ حصہ ہے وفاق کیساتھ صوبائی حکومتوں میں شامل قوتوں نے بھی کرپشن کی دوڑلگائی ہے ۔

عوام نان شبینہ کے محتاج جبکہ حکمرانوں کی پانی کی ٹینکیوں سے قومی دولت برآمد ہورہی ہے بلوچستان کو ان کابنیادی آئنی معاشی حقو ق دیکر اور کرپشن کا راستہ روک کر ہی ترقی وخوشحالی کاسفر شروع کیا جاسکتاہے بلوچستان کے بغیر پاکستان نہیں چل سکتا اور اگر بلوچستان کوترقی دینی ہے تو یہاں کے نوجوانوں کو روزگار ،تعلیم اورعوام کوصحت کی سہولیات فوری طور پر دینے کیلئے ہنگامی بنیادوں پرنظرآنے والے عملی اقدامات کرنا ہوں گے ۔

جماعت اسلامی نے پہلے بھی بلوچستان کے سلگتے قومی مسائل ، حقوق اور نوجوانوں کو روزگاروتعلیم دینے کیلئے مہم چلائی تھی لاپتہ افراد کی بازیابی ،سیندک پراجیکٹ ،سی پیک سمیت تمام قومی مسائل کیلئے جماعت اسلامی جدوجہد کر رہی ہے عوام بلخصوص نوجوان اور نیک نام قیادت جماعت اسلامی کا ساتھ دیں توکرپشن ختم ہوگی بلوچستان ترقی کریگااورعوام کو حقوق مل سکتا ہے ۔قبل ازیں جماعت اسلامی کے وفد نے اسلام آبادمیں جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر زبیر فاروق سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی