آئی ایس پی آر نی2016میں پاک فوج کی کامیابیوں کی تفصیلات جاری کر دیں

نیشنل ایکشن پلان کے تحت2016میں ملک بھر میں 25620انٹیلی جنس بیس آپریشن کئے گئے ، جن میں 3500دہشتگرد ہلاک ہوئے ، 18ہزار87چھوٹے بڑے ہتھیار پکڑے ،آپریشنز کے دوران7599بارودی فیکٹریاں،992دہشتگردوں کے ٹھکانے اور 253ٹن دھماکہ خیز مواد تباہ کیا گیا ،فوجی عدالتوں سی274مجرموں کو سزائیں دی گئیں، کراچی آپریشن میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف1992آپریشن کئے گئے جن میں 2847جرائم پیشہ افراد،446ٹارگٹ کلرز جبکہ 350دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ، کراچی آپریشن میں 2847جرائم پیشہ افراد،446ٹارگٹ کلرز اور 350دہشتگرد گرفتار ہوئے ، کراچی آپریشن کی وجہ سے 91فیصد ٹارگٹ کلنگ اور72فیصد دہشت گردی میں کمی ہوئی، 2016کے دوران بھارتی فوج نے 379مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی ،جوابی کاروائیوں میں بھارتی 40سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے،پاکستان 2017میں امن واستحکام کی جانب بڑھے گا ، پاک فوج نے 2016میں بابرکروز میزائل کے توسیع شدہ ورژن اور ملک میں تیار کئے گئے رعد میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب میں بھی کئی اہم کامیابیاں حاصل کیں ،مشاق طیاروں کی فروخت کے لئے نائجیریا سے معاہدہ طے پایا،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور

ہفتہ 31 دسمبر 2016 22:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 دسمبر2016ء) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور پاک فوج نے 2016میں کئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں جبکہ پاکستان 2017میں امن واستحکام کی جانب بڑھے گا ، پاک فوج نے 2016میں بابرکروز میزائل کے توسیع شدہ ورژن اور ملک میں تیار کئے گئے رعد میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں بھی کئی اہم کامیابیاں حاصل کیں ،مشاق طیاروں کی فروخت کے لئے نائجیریا سے معاہدہ طے پایا ، 2016کے دوران بھارتی فوج کی جانب سی379مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں کی گئیں جن میں46پاکستانی شہری شہید ہوئے، جوابی کاروائیوں میں بھارتی 40سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ۔

ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر میجر جنرل آصف غفور نے 2016کے دوران پاک فوج کی کامیابیوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور پاک فوج نے 2016میں کئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں جبکہ پاکستان 2017میں امن واستحکام کی جانب بڑھے گا ، پاک فوج نے 2016میں بابرکروز میزائل کے توسیع شدہ ورژن اور ملک میں تیار کئے گئے رعد میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 870کلومیٹر کے روڈ نیٹ ورک پر سی پیک کی سیکیورٹی اور اسے حقیقت بنانے کے لئے انتظامات کئے گئے اور اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ، پاک بحریہ نے این ڈی شپ میزائل ضرب اور زمین سے زمین پر مارک کرنے والے این ٹی شپ میزائل شمالی بحیرہ عرب میں سوورڈ کلاس فری گیٹ پی این ایس اصلت سے فائر کئے اور ان کا کامیاب تجربہ کیا ، پاک بحریہ نے پاکستان کے جنوبی ساحل پر پاکستانی پانیوں میں داخلے کی ناکام کوشش کرنے والی بھارت کی سب میرین کا سراغ لگا کر اپنی نگرانی اور آپریشنل تیاریاں ثابت کیں ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سی پیک میری ٹائم سیکیورٹی کے لئے ٹاسک فورس 88بڑھائی گئی ، پاک فضائیہ نے ضرب عضب میں ساتھ دیتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایف سی ون 30نے برطانیہ میں رائل انٹرنیشنل ٹیٹو شو میں حصہ لینے والے 50ممالک میں بہترین اے سی ٹرافی جیتی ۔انہوں نے کہا کہ مشاق طیاروں کی فراہمی سے نائجیریا کے ساتھ دفاعی تعاون کو فروغ دیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی آپریشن میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف1992آپریشن کئے گئے جن میں 2847جرائم پیشہ افراد،446ٹارگٹ کلرز جبکہ 350دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ، کراچی آپریشن کی وجہ سے شہر میں 91فیصد ٹارگٹ کلنگ جبکہ دہشت گردی کے واقعات میں 72فیصد کمی ہوئی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں میں 274 مجرموں کو سزائیں دی گئیں ، فوجی عدالتوں سے سزائیں پانے والے 12مجرموں کو پھانسی دی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے بے گھر ہونے والی82فیصد افراد کی اپنے علاقوں میں واپسی کا عمل مکمل ہو گیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں گزشتہ سال 25620انٹیلی جنس بیس آپریشن کئے گئے جن میں پنجاب میں 11735،بلوچستان میں 294، سندھ میں 646، خیبرپختونخوا اور فاٹا میں 4007اور گلگت بلتستان میں 465آپریشن شامل ہیںجن میں مجموعی طورپر3500دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا اورآپریشنز کے دوران 18ہزار87چھوٹے بڑے ہتھیار پکڑے ،آپریشنز کے دوران7599بارودی فیکٹریاں،992دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کئے گئے اس کے علاوہ 253ٹن دھماکہ خیز مواد تباہ کئے گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ سال دہشت گردی کی کاروائیوں میں 583فوجی شہید جبکہ 2108زخمی ہوئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا اور سماجی ترقی کے لئے مجموعی طور پر567منصوبے شروع کئے گئے جن میں 983کلومیٹر سڑکوں کے جال بچھائے گئے اس کے علاوہ کھیلوں کے دو اسٹیڈیم اور وانا میں 54کلومیٹر ٹرانسمیشن لائن تعمیر کی گئی ۔