پاک فوج نے’’ 2016کاسفرمحفوظ اورپرامن ہم سب کاپاکستان ‘‘کے نام سے رپورٹ جاری کردی

بھارت کی طرف سی2016 میں لائن آف کنٹرول اورورکنگ بائونڈری پرسیزفائرکی 379خلاف ورزیاں کی گئیں �ھارتی فوجی ہلاک ہوئے،بھارتی فائرنگ سی46 پاکستانی شہری شہیدہوئے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت870کلومیٹرروڈنیٹ ورک مکمل کئے گئے کراچی میںمجموعی طورپر1992 آپریشنز کئے گئے،2847جرائم پیشہ جبکہ 350دہشت گرد گرفتار کئے گئے، 446ٹارگٹ کلرز کوگرفتارکیاگیا،ٹارگٹ کلنگ کی شرح میں 91 فیصدکمی ہوئی ، دہشتگری کے واقعات 72فیصد کم ہوگئے آپریشن ضرب عضب کے دوران سیکیورٹی فورسزکے 583افسر اورجوان شہیدا،2108زخمی ہوئے 3300دہشت گردہلاک ہوئے،انٹیلی جنس کی بنیاد پر اور کومبنگ آپریشنز کی مجموعی تعداد25620تھی،ڈی جی آئی ایس پی آر

ہفتہ 31 دسمبر 2016 23:14

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2016ء) پاک فوج نے 2016ء کے دوران بھارت کی جانب سے سیزفائرکی خلاف ورزیوں اورمسلح افواج کی کارکردگی اورکارروائیوںکے بارے میں’’ 2016کاسفرمحفوظ اورپرامن ہم سب کاپاکستان ‘‘کے نام سے رپورٹ جاری کردی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورکی طرف سے 2016ء کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بھارت کی طرف سے ایک سال میں لائن آف کنٹرول اورورکنگ بائونڈری پرسیزفائرکی 379خلاف ورزیاں کی گئیں،اس دوران چالیس بھارتی فوجی ہلاک ہوئے،بھارتی فائرنگ سے چھیالیس پاکستانی شہری شہیدہوئے،چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دوہزارسولہ میں آٹھ سوسترکلومیٹرروڈنیٹ ورک مکمل کئے گئے،کراچی آپریشنز کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے رپورٹ میںبتایاگیاہے کہ مجموعی طورپر1992 آپریشنز کئے گئے جن کے دوران2847جرائم پیشہ افراد جبکہ 350دہشت گرد گرفتار کئے گئے، اس عرصہ کے دوران 446ٹارگٹ کلر کوگرفتارکیاگیااورشہرمیں ٹارگٹ کلنگ کی شرح میں 91 فیصدکمی ہوئی جبکہ دہشتگری کے واقعات 72فیصد کم ہوگئے۔

(جاری ہے)

فوجی عدالتوں کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ274مجرموں کوسزائیں سنائی گئیں جن میں سے 161 کو سزائے موت جبکہ 113کو قید کی سزائیں سنائی گئیںجبکہ 12 مجرموںکوپھانسی دی گئی۔آپریشن ضرب عضب کے باعث عارضی بے گھر ہونیوالے افراد میںسے شمالی وزیرستان کے 71فیصد جنوبی وزیرستان کے 69 فیصد ،خیبرایجنسی کی91فیصدجبکہ مجموعی طورپر82فیصدافراد اپنے علاقہ میں واپس آگئے۔

2016ء میںآپریشن ضرب عضب کے دوران سیکیورٹی فورسزکے 583افسر اورجوان شہیداور 2108زخمی ہوئے جبکہ 3300دہشت گردہلاک ہوئے۔انٹیلی جنس کی بنیاد پر اور کومبنگ آپریشن کی مجموعی تعداد25620تھی جن میںسے پنجاب میں 11735،بلوچستان میں294، سندھ میں646، خیبرپختوانخوا اورفاٹا میں4077جبکہ گلگت بلتستان میں465 آپریشنز کئے گئے۔اس دوران دہشتگردوںکے 992ٹھکانے تباہ کئے گئے جبکہ بارودی سرنگیں اوراسلحہ بنانے کی 7599فیکٹریاں تباہ کی گئیں 18087ہتھیاربرآمدکئے گئے اور253ٹن دھماکہ خیزمواد تباہ کیاگیا۔

فاٹااورخیبرپختونخوا میں مجموعی طورپرسماجی واقتصادی شعبے کے 567منصوبے شروع کئے گئے اور930کلومیٹرروڈ نیٹ ورک مکمل کیاگیا۔دوسپورٹس سٹیڈیم اور وانا میں 54کلومیٹرٹرانسمیشن لائن بچھائی گئی جبکہ بابرکروزاوررعدمیزائل کامیابی سے داغے گئے۔رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ 2016ء کے دوران پاکستان نیوی نے اینٹی شپ میزائل ضرب کاکامیاب تجربہ کیازمین سے زمین پر مار کرنیوالے اینٹی شپ میزائل اصلت لانچ کیاگیاپاکستان نیوی نے چوکسی اورآپریشنل تیاریوں کاثبوت دیتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہونیوالی سب میرین کاپتہ چلاکراسے آگے بڑھنے سے روک دیاسی پیک میری ٹائم سیکیورٹی کیلئے ٹاسک فورس 88کاقیام عمل میںلایا گیا جبکہ پاکستان ایئرفورس کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں مدد کرتے ہوئے پی اے ایف نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا۔

فضائیہ کی مستقبل کے چیلنجز کیلئے استعدادبڑھانے اورانسداد دہشت گردی آپریشنز کیلئے ایئرپاورسنٹر آف ایکسیلنس کاسنگ بنیادرکھاگیا۔پاکستان ایئرفورس کے سی ون تھرٹی طیارے نے پچاس ممالک کے مابین برطانیہ میںہونیوالے رائل انٹرنیشنل ٹیٹوشومیں بہترین ایئرکرافٹ ٹرافی جیتنے کااعزازحاصل کیا۔نائیجیریا کو مشاق طیاروں کی فراہمی کیلئے دفاعی سمجھوتہ طے پایا۔