موسم سرما کی چھٹیاں ختم،پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے آج دوبارہ کھل جائیں گے

اتوار 1 جنوری 2017 13:20

جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء) سردی میں اضافہ لیکن موسم سرما کی چھٹیاں ختم جہانیاں سمیت پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے آج (پیر سی)دوبارہ کھل جائیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جہانیاں سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں 24دسمبر سے 31دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کی گئی تھیں اور2 جنوری2017ء پیر کو جہانیاں سمیت صوبہ بھر میںتمام تعلیمی ادارے دوبارہ درس و تدریس کا کام شروع کریں گے یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ موسم میں تبدیلی اور سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :