صومالیہ ، شدت پسند وں کا سکیورٹی فورسز کی چوکی پرحملہ، 6افراد ہلاک ، 7زخمی ، الشباب نے ذمہ داری قبول کرلی

اتوار 1 جنوری 2017 14:00

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) صومالیہ میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پرشدت پسندوں کے حملے میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت 6افراد ہلاک اور 7دیگر زخمی ہوگئے، الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ میں شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا جس میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 7دیگر زخمی ہو گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ حملے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیںیہ حملہ گزشتہ روز دیر گئے دارالحکومت موغادیشو کے جنوب مغرب میں افگوئے نامی قصبے میں ہوا۔مقامی لوگوں کے مطابق سرکاری فورسز کی ایک چوکی پر دھاوا بولنے سے قبل بھاری ہتھیاروں سے لیس جنگجوں نے پوزیشن سنبھالی۔ایک رہائشی کے مطابق حملہ آور کی تعداد ایک سو کے قریب تھی۔

(جاری ہے)

صومالیہ کے علاقے لوئرشبیلی کے گورنر ابراہیم ادن علی نے بتایا کہ سرکاری فورسز کے اہلکار دہشت گردوں کے ایک اچانک حملے کی زد میں آئے۔گورنر کے مطابق سرکاری فوجی حملے کو پسپا کرنے میں کامیاب رہے۔انھوں نے بتایا کہ جنگجوں نے ایک مرتبہ پھر ہم پر حملہ کیا اور سرکاری سکیورٹی فورسز کی چوکی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی، لیکن اس مرتبہ ہم نے انھیں سبق سکھا دیا ہے۔گورنر ابراہیم ادن علی نے دعوی کیا کہ اس حملے میں دو جنگجو مارے گئے جب کہ ان کے چھ ساتھی زخمی ہوئے۔ملک میں سرگرم شدت پسند تنظیم الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی کیا ہے اور کہا کہ اس میں چھ سرکاری فوجی مارے گئے۔

متعلقہ عنوان :