حماس نے غزہ میں یرغمال بنائے گئے اسرائیلی فوجی کی سالگرہ پر ویڈیو جاری کردی ،مغوی فوجی کی ہلاکت کی خبروں کی تردید

اتوار 1 جنوری 2017 16:10

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے 2014 میں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجی شال ارون کی2 تصاویری فوٹیجز جاری کردیں جن میں صہیونی فوج کو زندہ حالت میں دکھایا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق القسام بریگیڈ نے شال ارون کی 23 دسمبر کو سالگرہ کے موقع پر جاری کی گئی ہے۔

فوٹیج سے منسلک ایک ایک بیان میں القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ تنظیم کے کارکنان نے 20 جولائی 2014 کو مشرقی غزہ کی التفاح کالونی میں داخل ہونے والے فوجیوں پر حملہ کرکے دشمن کے 20 فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔ اس کارروائی میں شال ارون کو زندہ پکڑا گیا تھا۔پہلی ویڈیو میں مغوی اسرائیلی فوجی کو ایک کرسی پر چھ وردی پوش افراد کے درمیان بیٹھے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوجی کے گرد بیٹھے تمام افراد نقاب پوش ہیں تاہم ان کی شرٹس پر 102 نا نمبر واضح دیکھا جا سکتا ہے۔اسرائیلی فوجی کے سامنے ایک کیک رکھا گیا ہے جس پر عبرانی زبان میں حماس کی جیل میں تین سال کے الفاظ تحریر کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی فوٹیج میں عبرانی زبان میں ارون کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کی گئی ہے۔ یہ ویڈیو 36 سکینڈز پر مشتمل ہے جب کہ دوسری ویڈیو54 سکینڈز پر مشتمل ہے۔

اس میں ایک گم نام جگہ میں قید کیے گئے اسرائیلی فوجی کے ٹھکانے میں ایک نقاب پوش شخص داخل ہوتا ہے جو شال ارون کے رسی سے باندھے ہاتھ کھولتا ہے۔ اس کے بعد ایک اور شخص بھی داخل ہوتا ہے اور وہ شال ارون کی سالگرہ مناتے ہیں۔فوٹیج کے آخر میں عربی اور عبرانی زبان میں پیغامات میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی شال ارون اپنے اہل خانہ سے دوری کے ایک اور سال میں داخل۔ فیصلہ حکومت کے ہاتھ میں ہے۔ حکومت سے اشارہ اسرائیلی حکومت کی طرف ہے۔خیال رہے کہ سنہ 2014 میں موسم گرما میں غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں نے ایک سے زاید اسرائیلی فوجیوں کوجنگی قیدی بنا لیا تھا۔ فلسطینی مزاحمت کاروں نے یرغمال بنائے گئے چار اسرائیلیوں کی تصاویر جاری کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :