عراقی سیکورٹی فورسز نے داعش کا ڈرون طیارہ ما ر گرایا ، 9مشتبہ افراد گرفتار

اتوار 1 جنوری 2017 16:10

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) عراقی سیکورٹی فورسز نے صوبہ الانبار میں داعش کا ڈرون طیارہ ما ر گرایا جبکہ گروپ کے 9مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی سیکورٹی فورسز نے صوبہ الانبار کے علاقے رمادی میں داعش کا ڈرون طیارہ ما ر گرایا جبکہ گروپ سے تعلق کے شبے میں 9مشتبہ افرادکو گرفتارکرلیا گیا ۔الانبار آپریشنز کے حوالے سے وزارت داخلہ کے کمانڈر اسماعیل الملاوی نے بتایا ہے کہ صوفیا اور رمادی میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران داعش کے 9مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا گیا جبکہ قصبے میں داعش کے ڈرون کو مارگرایا گیا۔

متعلقہ عنوان :