یوم پاکستان ،یوم آزادی اور قائد اعظم ڈے پر نیشنل بینک سائیکل ریس کا انعقاد کریگا
نیشنل بینک مارچ میں کھیلوں کی قومی کانفرنس منعقد کرے گا ۔اویس اسد خان قائد اعظم نیشنل بینک کپ سائیکل ریس کی تقسیم انعامات کی تقریب سے نیشنل بینک اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان کا خطاب
اتوار 1 جنوری 2017 19:10
(جاری ہے)
ریس کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی نیشنل بینک آف پاکستان کے اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان نے فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافی اور دیگر سائیکلسٹ میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اویس اسد خان نے اعلان کیا کہ ملک میں کھیلوں کے فروغ اور ترقی کے لئے نیشنل بینک رواں سال مارچ میں کھیلوں کی قومی کانفرنس منعقد کریگا جس میں کھیلوں کے مسائل اور کے حل کے لئے اہم فیصلے کئے جائیں گے اس موقع پر انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے نیشنل بینک اپنا کردار ادا کررہا ہے اور ہمیشہ کھلاڑیوں کے تعاون سے کرتا رہے گا انہوں نے کہاکہ نیشنل بینک 23مارچ یوم پاکستان،14اگست،یوم آزادیاور 25دسمبر،یوم قائد اعظم پر سائیکل ریس کا انعقاد کرے گا اویس اسد خان نے کہاکہ جب تک میں اس منصب پر فائض ہوں کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی ہر سطح پر جاری رکھوں گا انہوں نے کھلاڑیوں سے کہاکہ وہ جس جگہ اور جس مقام پر بھی ہوں قائد اعظم کے رہنماء اصول ایمان ،اتحاد اور تنظیم پر عمل پیرا رہیں اویس اسد خان نے کہاکہ میری اولین کوشش ہوگی کہ 2017ء کا سال جس کا آغاز آج نیشنل بینک کے کھیل کے مقابلے سے کیا ہے یہ سال ملک کی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ کھیلوں کی ترقی اور فروغ کا سال ہو انہوں نے کھلاڑیوں کو یقین دلا یا کہ انشااللہ نیشنل بینک کا اس میں کلیدی کردار ہوگا قبل ازیں ریس کے چیف آرگنائزر نیشنل بینک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان،پروفیسر عائشہ ارم ،انٹر نیشنل سائیکلسٹ عاصمہ بروہی ،جاوید خان ،باران بلوچ ،حاجی عبدالجلیل نے بھی خطاب کیا اس موقع پر حاجی غلام محمدخان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلے وکٹ کیپر اوپنر بلے باز امتیاز احمد کے انتقال پر ان کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.