استنبول نائٹ کلب فائرنگجاں بحق ہونے والو ں میں 5 سعودی شہری بھی شامل

اتوار 1 جنوری 2017 19:11

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) ترکی کے شہر استنبول میں نائب کلب میں مسلح شخص کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں 5سعودی شہری بھی شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق استنبول کے نائٹ کلب میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں 5 سعودی شہری بھی جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے۔ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں مجموعی طور پر 39 افراد ہلاک اور 69 زخمی ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ترکی کی خاندانی امور کی وزیر فاطمہ بتول کے مطابق سال نو کی رات حملے میں ہلاک ہونے والوں میں سعودی ، مراکشی ، لبنانی اور لیبیائی شہری شامل ہیں۔دوسری جانب ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے نے مذکورہ دہشت گرد کارروائی میں 5 سعودی شہریوں کی وفات اور 10 کے قریب زخمیوں کی تصدیق کر دی ہے۔سعودی روزنامے "الریاض" کے مطابق استنبول کے قونصل خانے میں سعودی ناظم الامور عبداللہ الرشیدان کا کہنا ہے کہ قونصل خانے کے ٹیلیفون رابطے کے لیے 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی ایذاء کا نشانہ بننے والے سعودی شہری فوری طور پر ٹیلیفون، ویب سائٹ یا ٹوئیٹر پر سرکاری اکاؤنٹ کے ذریعے قونصل خانے سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :