سکھر: پولیس کی جانب سے مسیحی برادری کے مشن کمپائونڈ میں گھس آنے لوٹ مار کرنے، خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 1 جنوری 2017 19:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء) سکھرمیں پولیس کی جانب سے مسیحی برادری کے مشن کمپائونڈ میں گھس آنے لوٹ مار کرنے اور خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور نعرے بازی ، مظاہرین نے سکھر روہڑی روڈ بند کردیا ٹریفک کی آمدورفت معطل، تفصیلات کے مطابق سکھرپولیس کی جانب سے نیوایئر نائیٹ پر مشن روڈ پر واقع مسیحی برادری کے مشن کمپائونڈ جہاں پر مسیحی برادری کے گھر بھی واقع ہیں گھس آنے اور لوٹ مارکرنے اور خواتین اور بچوں کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف مسیحی برادری کے افراد جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں نے مشن روڈ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے سکھر و روہڑی کو ملانے والی شاہراہ پر دھرنا دیا جس کے باعث جڑوان شہروں کے درمیاں چلنے والی ٹریفک کی آمدو رفت معطل ہو گئی مظاہرین نے ہا تھوں میں پلے کا رڈز اٹھا رکھے تھے جن پرپولیس گردی بند کرو کے نعرے درج تھے مظاہرین نے پولیس کے اس عمل کے خلاف نعرے بازی کرتے ہو ئے بتا یا کہ پولیس نے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا ہے اور مسیحی برادری کے مشن میں گھس کر وہاں پرموجود خواتین اور بچوں کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور ان سے زیورات نقدی ،موبائل فون و دیگر سامان کی لوٹ مار کی اور مشن کمپائونڈ خالی نہ کرنے کی صورت میں گولیاں چلانے کی دہمکیاں دیں ان کا کہنا تھا کہ یہ سب بلڈر ما فیا کے کہنے پر کیا گیا ہے جو مشن کمپائونڈ کو گرا کر اس کی جگہ پلازہ تعمیرکرنا چاہتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ کا روائی کے وقت پولیس کے اہلکاروں نے اپنے چہرے بھی کپڑے سے ڈھانپ رکھتے تھے اور اس طرح واردات کی ہے جیسے چور اور ڈاکو کرتے ہیں ان کا کہنا تھاکہ جب تک پولیس کے اس عمل کا نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کا روائی نہیں کی جا ئے گی اس وقت تک ان کا احتجاج ختم نہیں ہوا ان کے احتجاج کے باعث دونوں جڑواں شہروں کے درمیاں ٹریفک کی آمدورفت معطل ہے اور لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ دوسری جانب مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے حق پرست رکن سندھ اسمبلی دیوان چند چائولہ ، پاکستان سنی تحریک کے ضلعی کنونیئر محمد رضوان قادری سمیت دیگر مختلف تنظیموں کے رہنمائوں نے بھی انکے دھرنے میں شرکت کی اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا

متعلقہ عنوان :