دُنیا بھر میں کروڑوں موبائل صارفین کیلئے وٹس ایپ کی سروس بند

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 1 جنوری 2017 19:32

دُنیا بھر میں کروڑوں موبائل صارفین کیلئے وٹس ایپ کی سروس بند

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1جنوری۔2017ء) نیا سال کچھ لوگوں‌کیلئے خوشی کا باعث نہ بنا۔ دُنیا بھر میں کروڑوں وٹس ایپ صارفین کو نئے سال کی صبح اُس وقت بڑا دھچکا لگا جب ان کے موبائل پر وٹس ایپ نے کام کرنا بند کر دیا۔

(جاری ہے)

وٹس ایپ نے چند روز قبل اعلان کیا نئے سال کے آغاز پر پرانے آئی فون، نوکیا، بلیک بیری آپریٹر سسٹم، پرانے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم والے موبائلز پر وٹس ایپ چلنا بند گیا ہے۔ وٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق ایسے صارفین جن کا وٹس ایپ چلنا بند ہوا ہے اگر وہ اپ گریڈ سسٹم یا موبائلز استعمال کریں گے تو ان کے اکائونٹ پھر سے چالو ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :