جنوبی وزیرستان میں موبائل ہسپتال کا مختلف علاقوںمیں تین روزہ فری میڈیکل کاانعقاد

اتوار 1 جنوری 2017 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء) جنوبی وزیرستان میں موبائل ہسپتال کا مختلف علاقوںمیں تین روزہ فری میڈیکل کاانعقاد کیا گیا۔موبائل ہسپتال پروگرام فاٹا جو ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ فاٹا کی سرپرستی میں کام کررہی ہے۔ فاٹا کے مختلف علاقوں میں جہاں پر صحت کی سہولت میسر نہیں ہے۔ لوگوں کو طبعی سہولیات کی بروقت فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔

اس سلسلے میں جنوبی وزیرستان کے دور دراز علاقوں، بویا، شفیق اللہ اینڈ شیوا کیمپ ، نارتھ وزیرستان میں مختلف بیماریوں کی روک تھام کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ماہر ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکس سٹاف اور سپورٹنگ سٹاف کے زیر نگرانی ان علاقوں کے غریب لوگوں کو مفت طبعی سہولتیں فراہم کی گئی یہ کیمپ مسلسل تین روز تک جاری رہا۔

(جاری ہے)

جس میں3681مریضوں کو مفت طبعی سہولیات فراہم کی گئی۔ فری میڈیکل کیمپ جس میں آنکھوں کے 619مریضوں کامفت معائنہ کیا گیا اور اسکے علاوہ مریضوں کے مختلف ٹیسٹ بھی کئے گئے۔ ان کمپین کا مقصد قبائلی علاقوں میں بیماریوں سے بچائوکی بارے میں شعورپیدا کرنے اور ساتھ میں علاقے کے لوگوں کو ان کے دروازے پر مفت طبعی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔ علاقے کے لوگوں نے ڈائریکٹر ہیلتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈائریکٹر ہیلتھ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ ہمارے علاقے میں ہر مہینے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرواتے ہیں جس سے ہزاروں کے تعداد میں علاقے لوگ مریض مستفید ہورے ہیں

متعلقہ عنوان :