جنوبی کوریا کی معطل صدر کی طرف سے ایک بار پھر مالیاتی اسکینڈل میں ملوث ہونے کی تردید

پیر 2 جنوری 2017 11:09

سیول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2017ء) جنوبی کوریا کی معطل صدر نے ایک بار پھر مالیاتی اسکینڈل میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواہوں کا سلسلہ قابو سے باہر ہو گیا ہے۔ سیول کے بلو پیلس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے معطل صدر پارک گیون ہائے نے کہا کہ، ان کے خلاف افواہوں اور غلط اطلاعات کی بنیاد پر نشر ہونے والے ٹیلی ویژن پروگراموں کا سلسلہ بے قابو ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

عہدہ صدارت سے معطلی کے بعد، پارک گیون ہائے کی یہ پہلی پریس کانفرنس تھی۔ جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے نو دسمبر کو سیاسی اور مالیاتی بد عنوانی کے معاملے میں صدر پارک گیون ہائے کے خلاف مواخذے کا بل پاس کیا تھا۔ان پر اپنی سہیلی چوئی سون سل کے ذریعے ملک کی بڑی کمپنیوں پر دباؤ ڈال کراپنے حامی اداروں کو مالی امداد دلوانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔پارک گیون ہائے ، ان الزامات کی سختی کے ساتھ تردید اورمتعدد بار قوم سے معذرت بھی کرچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :