اسلام آباد ائیر پورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی ، جدہ جانے والا مسافر گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 2 جنوری 2017 10:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 جنوری 2017ء) : اسلام آباد ائیر پورٹ پر اے ایس ایف حکام نے کارروائی کی ۔ کارروائی کے دوران جدہ جانے والےمسافر کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ائیر پورٹ حکام نے جدہ جانے والی ایک پرواز میں سوار مسافر سے ہیروئن برآمد کی ۔

(جاری ہے)

مسافر نجی ائیر لائن کی پرواز کیو آر 633 کا مسافر تھا۔ تلاشی لینے پر مسافر کے بیگ سے ساڑھے تین کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کی گئی۔ ائیر پورٹ حکام کے مطابق ملزم کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی ہے اور ملزم چارسدہ کا رہائشی ہے ۔مسافر کے بھائی واجد اقبال کو بھی ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے حراست میں لے لیا ہے۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :