انوراگ ٹھاکر کو بی سی سی آئی کی صدارت سے ہٹا دیا گیا

پیر 2 جنوری 2017 11:17

انوراگ ٹھاکر کو بی سی سی آئی کی صدارت سے ہٹا دیا گیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 2 جنوری2017ء) بھارتی سپریم کورٹ سپریم کورٹ نے انڈین کرکٹ بورڈ کے صدر انوراگ ٹھاکر اور سیکریٹری اجے شرکے کو عہدے سے ہٹا دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی سربراہی میں کیس کی سماعت کے دوران اعلیٰ عدلیہ نے لودھا پینل کی سفارشات پر عمل نہ کرنے پر بی سی سی آئی کے صدر اور سیکریٹری کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ سنا دیا۔

(جاری ہے)

ہندوستانی سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کو لودھا کمیشن کی سفارشات پر عملدر آمد کرنے کی ہدایت کی تھی اور عدالت نے حکم جاری کیا تھا کہ ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کرنیوالی ریاستوں کو فنڈز جاری کرنے سے قبل بورڈ کو اس کے انتظامی معاملات کی تفتیش کرنے والے خصوصی پینل سے منظوری لینی ہو گی۔نومبر میں یہ معاملہ اس وقت بگڑ گیا تھا جب بی سی سی آئی نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل دھمکی دی تھی کہ اگر عدلیہ نے مالی معاملات کی ادائیگی پر پابندی کے فیصلے کو واپس نہ لیا تو وہ انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے لیکن پھر سپریم کورٹ نے انہیں رقوم کی ادائیگی کی اجازت دے دی تھی۔

عدالت ان دو عہدوں پر تقری کے حوالے سے دو ہفتے بعد سماعت میں فیصلہ سنائے گا لیکن اس وقت تک نائب صدور بورڈ کے معاملات چلائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :