بالی وڈ فلم قابل 25 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

پیر 2 جنوری 2017 11:51

بالی وڈ فلم قابل 25 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2017ء) بالی وڈ فلم قابل 25 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی،بالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم قابل 25 جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی،فلم کی اہم کاسٹ میں اداکار ہریتک روشن اور اداکارہ یمی گوتم شامل ہیں،فلم کی کہانی ایک نابینا لڑکے اور لڑکی کی ہے جو ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہو جاتے ہیں،فلم کی ہدایات سنجے گپتا نے دی ہیں ،فلم کا ٹریلر جاری ہو چکا ہے جسے بڑے پیمانے پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :