شام میں جنگ بندی کی خلاف ورزی،جھڑپ میں ایرانی جنرل ہلاک
پاسداران انقلاب کے ماتحت ملیشیااور اسدی فوج نے دمشق میں لڑائی کا سلسلہ جاری رکھاہوا ہے،ایرانی مزاحمتی کونسل
پیر 2 جنوری 2017 12:40
حلب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2017ء) شام میں ایرانی پاسداران انقلاب اور اس کے ماتحت شیعہ ملیشیاؤں نے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں شروع کردیں اورتازہ لڑائی میں ایک ایرانی جنرل ہلاک ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دمشق کے قریب جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے ایک ایرانی فوجی جنرل کو ہلاک کردیا گیا۔ مقتول ایرانی فوجی افسر کی شناخت بریگیڈیئر جنرل غلام علی قلی زادہ کے نام سے کی گئی ۔
قلی زادہ ایرانی پاسداران انقلاب کا اہم فوجی افسر رہا ہے اور وہ عراق، ایران جنگ میں بھی حصہ لے چکا ہے۔ حال ہی میں دمشق کے قریب شامی اپوزیشن کے ساتھ جھڑپ کے دوران اس کی موت واقع ہوئی۔ادھر ایرانی اپوزیشن کی نمائندہ قومی مزاحمتی کونسل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاکہ ایرانی پاسداران انقلاب کے ماتحت ملیشیاؤں اور اسدی فوج نے شمال مشرقی دمشق میں ’وادی بردی‘ میں لڑائی کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے نظام شمسی کے باہر سپر ارتھ نامی سیارے پر گیسوں کی موجود گی کا پتہ چلا لیا
-
شہزادہ ولیم، ہیری کو اپنی اہلیہ کے پاس نہیں جانے دے رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.