موسم سرما کی چھٹیاں ختم، ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے

پیر 2 جنوری 2017 12:46

لاہور / کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2017ء) پنجاب اور سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہو گئیں اور تمام تعلیمی ادارے کھل گئے، خیبرپختونخوا میں بعض تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں سرکاری اور کچھ نجی تعلیمی ادارے پیر سے کھل گئے ہیں جبکہ چند پرائیویٹ اداروں میں ابھی بھی چھٹیاں جاری ہیں۔

ادھر کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام تعلیمی ادارے سے معمول کے مطابق کھل گئے۔

(جاری ہے)

اسکول یونیفارم پہنے بچوں نے اسکول کی چھٹیاں ختم ہونے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات 22 سے 31 دسمبر تک دی گئی تھیں۔ فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر تھا۔دوسری جانب پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے آج سیکھل گئے۔ خیبرپختونخوا کے برفانی اور پہاڑی علاقوں میں سرکاری تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے لئے 28 فروری تک بند رہیں گی

متعلقہ عنوان :