استنبول حملہ قابل مذمت ،نیٹو اتحادی کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں،امریکہ

تفتیش کے دوران، ہم ترک حکام سے قریبی رابطے میں رہیں گے، یہ حملے محض حکومتِ ترکی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے ہمارے عزم کو تقویت پہنچاتے ہیں، تاکہ دہشت گردی کے افریت کا انسداد کیا جاسکے امریکی محکمہ خارجہ کے معاون ترجمان مارک سی ٹونر کا بیان

پیر 2 جنوری 2017 14:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2017ء) امریکہ نے کہا ہے کہ استنبول کے نائٹ کلب پر ہونے والا دہشت گرد حملہ قابل مذمت ہی ہم نیٹو اتحادی کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں اور تفتیش کے دوران، ہم ترک حکام سے قریبی رابطے میں رہیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ نے استنبول کے نائٹ کلب پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تفتیش کے دوران، ہم ترک حکام سے قریبی رابطے میں رہیں گے۔

ایک بیان میں، امریکی محکمہ خارجہ کے معاون ترجمان، مارک سی ٹونر نے کہا ہے کہا کہ دہشت گردی کے جاری خطرے کے انسداد کے لیے ہم نیٹو کے اپنے اتحادی، ترکی کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔مارک ٹونر نے کہا ہے کہ یہ حملہ تازہ ترین وحشیانہ حرکت ہے، جس کا مقصد لوگوں کو ہلاک اور بے گناہ شہریوں کو اپاہج بنانا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا ہے کہ ہم ہلاک شدگان کے لواحقین سے تعزیت، اور ساتھ ہی زخمیوں کے اہل خانہ سے جلد صحتیابی اور ترکی کے عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

مارک ٹونر نے کہا ہے کہ تفتیش کے دوران ہم ترک حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں گے۔محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ حملے محض حکومتِ ترکی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے ہمارے عزم کو تقویت پہنچاتے ہیں، تاکہ دہشت گردی کے افریت کا انسداد کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :