استنبول نائٹ کلب فائرنگ،ہلاک ہونیوالوں میںسات سعودی شہری شامل
استنبول میںشہری ٹیلی فون، ٹویٹر پر سرکاری اکاؤنٹ کے ذریعے قونصل خانے سے رابطہ کر سکتے ہیں،سعودی وزیر
پیر 2 جنوری 2017 14:02
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2017ء) استنبول میں ایک نائٹ کلب پر دہشت گرد حملے میں سات سعودی شہری ہلاک اور نو زخمی ہوئے ۔
(جاری ہے)
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیرخارجہ کے ایک ترجمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سال نو کی رات حملے میں ہلاک ہونے والوں میں سات سعودی شہری شامل ہیں ،استنبول میں سعودی قونصل خانے نے دہشت گردی کی اس کارروائی میں سات سعودی شہریوں کی ہلاکت اور دس کے قریب زخمیوں کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہاکہ استنبول میں قونصل خانے کے ٹیلی فون رابطے کے لیے 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کے تشدد اور اذیت کا نشانہ بننے والے سعودی شہری فوری طور پر ٹیلی فون، ویب سائٹ یا ٹویٹر پر سرکاری اکاؤنٹ کے ذریعے قونصل خانے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
-
سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.