سوات سپر فٹ بال لیگ میں سوات سونامی نے نیک پی خیل الیون کو 4-1 گول سے ہرا دیا

پیر 2 جنوری 2017 15:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2017ء) سوات سپر فٹ بال لیگ میں سوات سونامی نے نیک پی خیل الیون 4-1 گول سے ہرا دیا، کبل گرائونڈ سوات میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک دونوں ٹیمیں 1-1گول سے برابر رہیں، دوسرے ہاف میں سوات سونامی نے مزید تین گول کرکے مقابلہ 4-1گول سے جیت لیا، سوات سونامی کی جانب سے عباس، مظہر، طارق اور ضیاء نے ایک، ایک گول کیا جبکہ نیک پی خیل الیون کی جانب سے واحد گول سیف اللہ نے کیا، ریفریز کے فرائض شیر علی، منیر سجاد اورشوکت نے انجام دیئے، اس موقع پر رکن تحصیل کونسل اور مانیار فٹ بال کلب کے سیکرٹری حاجی نواب خان، ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین افراسیاب، سیکرٹری محمد اسماعیل کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

لیگ میں دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں شامل کیا گیا ہے گروپ اے میںمیں عوامی سٹار، عبداللہ لائینز،کبل یونائیٹڈ، سمبٹ یونائیٹڈ اور اقبال سٹارز جبکہ گروپ بی میں سیدو زلمی، سوات سونامی، سوات ریڈ، دلاور بانڈی، شہباز سٹارز شامل ہیں-

متعلقہ عنوان :