پاکستان میں ہر ادارہ اپنے دائرہ کار کے اندر کام کر رہا ہے،جو بھی منتخب ہو کر اسمبلی میں آئے اسے خوش آمدید کہا جائے گا

سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کی ذوالفقار مرزا کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو

پیر 2 جنوری 2017 16:20

پاکستان میں ہر ادارہ اپنے دائرہ کار کے اندر کام کر رہا ہے،جو بھی منتخب ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2017ء) سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر ادارہ اپنے دائرہ کار کے اندر کام کر رہا ہے،جو بھی منتخب ہو کر اسمبلی میں آئے اسے خوش آمدید کہا جائے گا۔وہ پیر کو کراچی میں ذوالفقار مرزا کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت وقت کے ساتھ مستحکم ہورہی ہے پاکستان میں ہر ادارہ اپنے دائرہ کار کے اندرکام کر رہا ہے،جو بھی منتخب ہوکر اسمبلی میں آئے اسے خوش آمدید کہا جائے گا،ملک میں نیشنل ایکشن پلان کے اچھے نتائج برآمد ہوئے،انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تجاویز پارلیمنٹ میں پیش ہوں گی۔

ایازصادق نے کہاکہ جو مجھے سپیکر نہیں مانتے وہ آئین کو نہیں مانتے،آئینی طور پر اسمبلی کا اسپیکر ہوں،مرزا صاحب سے میری ملاقات زرداری صاحب نے 20سال قبل کرائی تھی۔آج موقع نہیں ورنہ فہمیدہ مرزا سے ایوان چلانے کی ٹپس لیتا