ہندوستان دنیا میں دہشت گردی پھیلانے کا مرکز، مودی عالمی مجرم اور دہشت گرد ہیں، عبدالرشید ترابی

حکومت پاکستان ہندوستان کی سازش کو ناکام بنائے اور کشمیریوں کی پشتیبانی کرے،ہماری تمام پریشانیوں اور مشکلات کا سبب نبی ؐ کے اسوہ سے منخرف ہونے کی وجہ سے ہے،،سیرت النبی ؐ کانفرنس سے خطاب

پیر 2 جنوری 2017 16:24

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نبیؐ کریم کی اتباع کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوسکتا،ہماری تمام پریشانیوں اور مشکلات کا سبب نبی ؐ کے اسوہ سے منخرف ہونے کی وجہ سے ہے ،اپنے معاملات ،عقائد طرز عمل اور مال میں ملاوٹ کی وجہ سے ہم مسائل کا شکار ہیں ،اپنے گھر اور سماج کو بدلیں ،قبیلے جن کو آج بت بنا لیا گیا ہے صرف پہنچان کے لیے تھے ،ساری دنیا میں اسلامی تحریکیں دعوتی مشن کو لے کر چل رہی ہیں حضور ؐ کے مشن سے امت لاتعلق ہے جس کی وجہ سے پوری امت اجتماعی طور پر گاجر مولی کی طرح کاٹی جا رہی ہے ،ان خیالات کااظہار انہوںنے جماعت اسلامی حلقہ نمبر4کے زیر اہتمام سیرت النبی ؐ کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ،،سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیریوں کا خون ہندوستان کو دنیاکے ہر فورم پر رسوا کرتا رہے گا ہندوستان دنیا میں دہشت گردی پھیلانے کا منمبہ ہے نریندر مودی عالمی مجرم اور دہشت گرد ہیں ،ہندوستان دہشت گردی کر رہا ہے اور الزام پاکستان پرلگا رہا ہے حکومت پاکستان ہندوستان کی سازش کو ناکام بنائے اور کشمیریوں کی پشتیبانی کرے ،انہوں نے کہا کہ یہ ایسی سرزمین ہے جس کے چپے چپے پر شہداء کا مقدس لہو گرا ہے یہاں کے مجاہدین نے سکھوں اور ڈوگروں کے خلاف جہاد کیا مگر آج یہاں پر عقائد کا مذاق اڑیا جارہا ہے حضور ؐ کی شان اقدس میںسوشل میڈیا پر گستاخی کی گئی انتظامیہ اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں اور قرار واقعی سزا دی جائے اور اپنے بچوں کی دینی تربیت کریں طاغوتی اور تہذیبی یلغار کا ہدف ہمارے نوجوان ہیں اپنے گھروں کو اسلام کے مورچے بنائیں سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو بے راہ روی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے معاشرے میں منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں جس کا نشانہ ہماری اقدار اور ہمارا خاندانی نظام ہے سارا طاغوت اس پر اگھٹا ہے ،فلسطین،کشمیر،برما میں جو ہو رہا ہے یہ بین الاقوامی مہم کا حصہ ہے جو مسلمانوں کی قوت ایمانی کو ختم کرنا چاہتی ہے نوجوان نسل میں بگاڑ پیدا کرنے میں پرویز مشرف آلہ کار بنے ،اپنی نسلوں اور اپنا ایمان بچانا چیلنج اس کے لیے ایمرجنسی اقدامات کی ضرورت ہے ،والدین اپنے بچوں کی نگرانی کریں نسلس نو کی تربیت کے لیے اپنے بچوں کو اسلامی جمعیت طلبہ جیسی اجتماعیت سے وابستہ کریں قرآن وسنت کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کریں،مساجد ومدارس کی آبادکاری کا اہتمام کریں ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ہم حکومت کا حصہ نہیں ہیں،میرٹ کی بالادستی ،کرپشن لوٹ مار کے کلچر کا خاتمہ ،مختصر کابینہ ،فاروق حیدر پر بڑا دبائو ہے حکومت نے NTSاور PSCکی تشکیل نو کی کسی ممبر پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا ،نظام کی اصلاح احوال کے لیے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے ،حکومت کے اچھے اقدامات کی تحسین اور غلط اقدامات پر آواز بلند کریں گے ،سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل خان نے کہا کہ ناموس رسالت ؐ ہمارے ایمان کا حصہ ہے غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین پر جہاں مجاہدین نے زندہ کھالیں کھچوائیں آج اس خطے میں حضور ؐ کی شان میں گستاخی ہو رہی ہے حکومت اور انتظامیہ اپنا کردار ادا نہیں کر رہی ،میں نے کمشنر اور ڈی آئی جی کو بٹھا کر کہا کہ اس واقعے کا نوٹس لیں اگر پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان بن سکتا ہے تو گستاخ رسول کے خلاف حکومت کیوں خاموش ہے ،انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور آئی جی کو بتا دیا ہے حکومت بھی اس کا نوٹس لے تا کہ آئندہ اس طرح دلخراش سانحہ پیش نہ آئے یہ نظریاتی خطہ ہے ہمارے اسلاف نے اسلام کے لیے قربانیاں دی ہیں ایک سوچی سمجھی ساز ش کے تحت یہاں گستاخانہ رویہ اختیار کیا جارہا ہے، سیرت کانفرنس سے ممبر قانون ساز اسمبلی سردار صغیر چغتائی نے کہا کہ ہمارے لیے حضور ؐ کی زندگی مشعل راہ ہے ،تمام شعبہ ہائے زندگی کے اندر حضور ؐ کی اتباع کی ضرورت ہے ،ملک میں جتنے بھی مسائل ہیں اس کی بڑی وجہ ہم نے اسلامی تعلیمات کو پس پشت ڈال کر غیروں کو اپنا یا ہے ،سیرت النبی ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالدمحمود نے کہا کہ امت رسول ؐ اسوہ رسول کوﷺ ترک کرنے کی وجہ سے خون ریزی کا شکار ہے آقا کے سچے عاشق وہ ہیں جو اپنی زندگیوں میں انقلاب لائے اور اسوہ رسولﷺ کے مطابق اپنی زندگی کے ہر شعبہ میں اسے ماڈل حیثیت دی ،آج ہمارا تعلیمی نظام محمد ؐ کے غلام کے بجائے ایسی نسل تیار کررہا ہے جو معاشرے کے لیے ناسور ہے والدین اچھے ڈاکٹرز اور انجیئنر کے ساتھ بچوں کو اچھے مسلمان بنائیں ان کی دینی تربیت کریں ،اپنے بچوں کا تعلق قرآن وسنت کے ساتھ جوڑیں اخلاقی تربیت کا اہتمام کریں ۔