ماڈل ایان علی نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے درخواست دائرکردی

سندھ ہائیکورٹ‌میں درخواست کی سماعت9جنوری کوہوگی،سندھ ہائیکورٹ آمد پروکلااورعدالتی عملہ نےایان علی کیساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 2 جنوری 2017 16:36

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02جنوری2017ء) :منی لانڈرنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی نے ای سی ایل سے فوری نام فوری نکلوانے کیلئے درخواست دائرکردی،درخواست کی سماعت 9 جنوری کوکی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست دائر کرنے کیلئے آج سندھ ہائیکورٹ گئیں۔

(جاری ہے)

جہاں پرماڈل ایان علی کے ساتھ وکلا اورعدالتی عملے نے سیلفیاں بھی بنائیں۔

ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست دائرکرنے کیلئے عدالتی عملہ ایان علی سے مخاطب ہوا کہ اپنا شناختی کارڈ دے دیں۔ جس پرایان اعلی نے جواب دیاکہ میرے پاس شناختی کارڈ نہیں ہے،پاسپورٹ نمبرچلےگا؟ تاہم ایان علی نے ای سی ایل سے فوری نام فوری نکلوانے کیلئے درخواست دائرکردی ہے۔وکیل ایان علی کاکہناہے کہ درخواست کی سماعت 9 جنوری کوکی جائے گی۔