ایم این اے طارق بشیر چیمہ پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل مقرر

پیر 2 جنوری 2017 17:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں مشاورت کے بعد طارق بشیر چیمہ ایم این اے کو پاکستان مسلم لیگ کا مرکزی سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا ہے۔ اجلاس میں پارٹی و ملک کیلئے اور بطور رکن پارلیمنٹ طارق بشیر چیمہ کی شاندار خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

21اکتوبر 2016ء کو جنرل کونسل کے اجلاس میں چودھری شجاعت حسین کو اختیار دیا گیا تھا کہ وہ نئے سرے سے مرکزی عہدیداروں کو مقرر کر سکتے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ ایک سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، ان کو سیاست میں وسیع تجربہ حاصل ہے، وہ صوبائی وزیر زراعت اور ضلع ناظم بہاولپور بھی رہ چکے ہیں جبکہ اب چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی قومی اسمبلی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پارٹی میں نئے سرے سے تمام مرکزی عہدیداروں کو مشاورت کے بعد مقرر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :