سربراہ (ق) لیگ چودھری شجاعت نے طارق بشیر چیمہ کو پارٹی کا مرکزی سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پیر 2 جنوری 2017 17:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے طارق بشیر چیمہ کو پارٹی کا مرکزی سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے گزشتہ روز پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں مشاورت کے بعد طارق بشیر چیمہ ایم این اے کو پاکستان مسلم لیگ کا مرکزی سیکرٹری جنرل مقرر د کر دیا ہے۔ اجلاس میں پارٹی و ملک کیلئے اور بطور رکن پارلیمنٹ طارق بشیر چیمہ کی شاندار خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مزید عہدیداروں کا اعلان پارٹی کے اگلے اجلاس میں کیا جائے گا۔(ار)

متعلقہ عنوان :