سندھ ہائی کورٹ ،ایان علی کی جانب سے ای سی ایل سے نام خارج کرنے سے متعلق فوری سماعت کے لئے درخواست دائر

پیر 2 جنوری 2017 18:03

سندھ ہائی کورٹ ،ایان علی کی جانب سے ای سی ایل سے نام خارج کرنے سے متعلق ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2017ء) سندھ ہائیکورٹ میں ماڈل ایان علی کی جانب سے ای سی ایل سے نام خارج کرنے سے متعلق فوری سماعت کے لئے درخواست دائر کردی گئی ہے ۔پیر کو سندھ ہائیکورٹ میں ای سی ایل سے نام خارج کرنے سے متعلق ماڈل ایان علی کی جانب سے فوری سماعت کے لئے درخواست دائر کردی گئی۔

(جاری ہے)

ماڈل ایان علی اپنے وکیل کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ حلف نامہ برانچ پہنچیں۔

ایان علی کی جانب سے حلف نامے پر دستخط کر دئے گئے ۔واضح رہے ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کی جانب سے جنوری کے دوسرے ہفتے میں سماعت کرنے کا حکم دیا گیا تھا جبکہ گزشتہ سماعت میں ریفری جج جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق 16 جنوری تک سماعت ملتوی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :